پی ایچ اے وی سی آرسوسائٹی اورسیفی انسٹیٹیوٹ میں معاہدہ
پاکستان ایچ ۔اے۔ وی ۔سی۔ آر سوسائیٹی نے داودی بوہرہ برادری کے تحت چلنے والے تکنیکی ادارے سیفی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔۔
۔۔۔۔
کراچی; داودی بوہرہ برادری کے تحت چلنے والا ادارہ سیفی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی 1963 میں قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ تکنیکی میدان میں اس ادارے نے اپنے قیام سے اب تک پاکستان کی نوجوان نسل کو صنعتی میدان میں ترقی کی جانب گامزن کیا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان ایچ اے وی سی آر سوسائیٹی کے صدر خرم ملک پی۔ای اور چئیرمین کراچی چیپٹر فہد آفریدی نے سیفی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ادوار کی طرح داودی بوہرہ برادری کے ماتحت یہ ادارہ فنی تعلیم کے میدان میں ایک بار پھر سنگ میل عبور کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی مہارت وقت کی اشد ضرورت ہے اسی لیے اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے سوسائیٹی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ کے ساتھ اپنے بھرپور تعاون کا اعلان کرتی ہے۔ جس کے تحت ایچ اے وی سی آر سوسائیٹی عید ذھبی انسٹیٹیوٹ کے طلباٗ کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طلبا کے لیے مختلف پیشہ ورانہ ورکشاپس اور سیشنز کا انعقاد بھی کرے گی۔
ایچ اے وی سی آر سوسائیٹی نے سیفی عیدذھبی انسٹیٹوٹ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ادارے کے طلبا کو بہترین اور معیاری تعلیم فراہم کی جائےگی تاکہ وہ اپنے مستقبل میں ملک کی صنعتی ترقی کا حصہ بن سکیں۔
Comments
Post a Comment